جئے پور25 ؍اکتوبر( پریس ریلیز؍ایس او نیوز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( SDPI) راجستھان شاخہ کی جانب سے جئے پور شہر کے ہوٹل انڈیا نا میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پارٹی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد اور آر پی پانڈیا نے پریس کانفرنس میں پارٹی کی قومی انتخابی کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ راجستھان اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے 8امیدواروں پر مشتمل ایس ڈی پی آئی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کیا۔ جس کے تحت 1۔ ہوامحل اسمبلی حلقہ سے محترمہ یاسمین فاروقی،2۔آردرش نگر اسمبلی حلقہ سے محترمہ مہرالنساء خان، 3۔کو ٹہ شمال اسمبلی حلقہ سے پارٹی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع، 4۔کوٹہ جنوب اسمبلی حلقہ سے نوید اختر،5۔ بندی اسمبلی حلقہ سے انیس انصاری،6۔سوائے مادھے پور اسمبلی حلقہ سے ظفر احمد امین،7۔بھلواڑا اسمبلی حلقہ سے عبدالسلام عطاری،8۔باراں اترو اسمبلی حلقہ (SC) سے ٹیکم شاکیاوال ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہونگے۔ ایس ڈی پی آئی راجستھان کے ریاستی صدر محمد رضوان خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی دوسری فہرست بہت جلد جاری کی جائے گی۔رضوان خان نے پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی کاموں کو جنگی پیمانے پر انجام دیں اور انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی نظریاتی سیاست اور پارٹی اور پارٹی امیدواروں کے پچھلے 10سالہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنا نمائندہ منتخب کریں تاکہ ایس ڈی پی آئی ایوانوں میں بھی عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائے اور عوام کی بہتر نمائندگی کرسکے۔اس پریس کانفرنس میں ریاستی جنرل سکریٹری اشفاق حسین اور پارٹی امیدوار موجود رہے۔